وقت تو خیر سے یہ گزر جائے گا
تیرا یہ غم مری جان کھا جائے گا
گِلے شکوے بھی ہیں تجھ سے، اے زندگی
جیتے جیتے مگر جینا آ جائے گا
کوئی تو لمحہ ہوگا کہ آخر کبھی
میرا بے چین دل بھی جزا پائے گا
یہ سبھی کہنے سننے کی باتیں ہیں دل
کون آخر ترا غم یہ اپنائے گا
خوفِ دشمن ہمیں اس لیے بھی نہیں
میرا غم ہی مرا یہ جگر کھائے گا

0
5