جاگ پڑے گلشن کے سپاہی
پہرا دیں گے وطن کے سپاہی
کیوں خاموش کرایا ان کو
سچ بولیں گے من کے سپاہی
جرم ہے بس یہ کہ جرم نہیں ہے
امن کے پھول چمن کے سپاہی
ڈرتے ہو تم آزادی سے
تم ہو دار و رسن کے سپاہی
شور بڑھے گا پابندی سے
خود طالب ہیں کفن کے سپاہی
عزت خود ہی سنبھال کے رکھنا
سچ بولیں گے سخن کے سپاہی

0
2