جو خوب  شور  مچائے وہی حسینی ہے
ستم جو خود پہ ہی ڈھائے وہی حسینی ہے
بھلے ہو سارا عمل ہی یزیدیوں والا
حسینی خود کو بتائے وہی حسینی ہے
بجائے ڈھول بھی تاشہ بھی خوب جو یاں پر
جو تعزیہ بھی اٹھائے وہی حسینی ہے
کھڑا نہ ہو کبھی ظالم کے سامنے بلکہ
اسی کا ساتھ نبھائے وہی حسینی ہے
مرے حسین کا‌ ننھے شہیدوں کا اظہر
تماشہ یاں جو بنائے وہی حسینی ہے

0
3