| محبت کے لئے پہلے سے تیاری نہیں ہوتی |
| یہ ہے وہ درد جسکی وجہ بیماری نہیں ہوتی |
| نگاہے حُسن کو حاصل ہنر ہے زخم کاری کا |
| کوئی خنجر نہیں ہوتا کوئی آری نہیں ہوتی |
| نشانے پر بھی ہم ہی قتل بھی ہم ہی کو ہونا ہے |
| چھُپی ہر ہاتھ میں تلوار دو دھاری نہیں ہوتی |
| ابھی سوکھا پڑا ہے لذتِ غم کے کناروں پر |
| ہر اک موسم میں آنکھوں سے یہ ند جاری نہیں ہوتی |
| ہمیں بھی اپنا اندازِ محبت سوچنا ہوگا |
| یہ نفرت کی فضا ہر روز سرکاری نہیں ہوتی |
| گلوں کی خوشبؤں میں بلبلوں کا رقص ہے شامل |
| جدا جشنِ بہاراں میں اداکاری نہیں ہوتی |
| جنوں کی وادیوں میں بے نشاں مدفن بھی ہیں شیدؔا |
| کہ ہر تربت پہ فصلِ گل میں گل باری نہیں ہوتی |
معلومات