| شہے کونین آیا ہوں حبیبی یا رسول اللہ |
| بڑے ارمان لایا ہوں حبیبی یا رسول اللہ |
| نبی جانِ سخا سرور کریمِ دو سریٰ دلبر |
| بڑی چوٹیں میں کھایا ہوں حبیبی یا رسول اللہ |
| لگی امید ہے شاہا ابر رحمت کے ہیں اس جا |
| بُری عادات پایا ہوں حبیبی یا رسول اللہ |
| شہا سائل میں بخشش کا سوالی ہوں سخی در کا |
| میں سر اپنا جھکایا ہوں حبیبی یا رسول اللہ |
| سخی میرے حسیں داتا کرم ہو آل کا صدقہ |
| ستم اس جاں پہ ڈھایا ہوں حبیبی یا رسول اللہ |
| زیاں شیوہ بنا میرا کرم مانگوں سدا تیرا |
| میں خود اپنا ستایا ہوں حبیبی یا رسول اللہ |
| دکھاؤں گا یہ منہ کیسے سنیں جانم دلی دکھڑے |
| غمِ فرقت کی مایہ ہوں حبیبی یا رسول اللہ |
| نظر محمود پر کر دیں کریما جھولیاں بھر دیں |
| تخیل میں جو آیا ہوں حبیبی یا رسول اللہ |
معلومات