﷽ﷺ
ماذاغ سرمہ والی سرکار کی بصر ہے
بانٹے یہ نورِ حق کو جاتی جدھر نظر ہے
قرآن ہیں جو ناطق پیارے حبیبِ یزداں
نورِ ہدا نبی ہیں صورت مگر بشر ہے
خلدِ بریں خدا کی آباد مصطفیٰ سے
دارین میں یوں پھیلی پکی یہی خبر ہے
آنکھیں ہیں سرمگیں اور چہرہ بڑا منور
جس کی ضیا سے چمکی پہلی حسیں سحر ہے
اُن کے اشارے سمجھے وہ انجمن فلق پر
دو لخت چاند دیکھیں لوٹا ہوا مہر ہے
فردوس تک پہنچ ہے دورِ قیام میں بھی
چاہیں کریم کھا لیں جنت سے جو ثمر ہے
محمود میرے آقا جوادِ دو سریٰ ہیں
قاسم وہ نعمتوں کے یہ قول معتبر ہے

0
1