| نور حق دلوں میں سب کے بھرا، وہ آپؐ ہیں |
| کل جہاں کو جس نے روشن کیا، وہ آپؐ ہیں |
| جو ہیں فخر انبیاؐ، ہیں امام انبیاؐ |
| اور ہے لقب شہ انبیاؐ، وہ آپؐ ہیں |
| ساتھ رب کے نام پیارے نبیؐ کا ہے جڑا |
| جن کا رتبہ افضل الانبیا،ؐ وہ آپؐ ہیں |
| کر دئے قمر کے دو ٹکڑے بس اشارے سے |
| جن کی انگلی سے ہوا معجزہ، وہ آپؐ ہیں |
| فاقے جھیل کر بھی تبلیغ میں لگے رہے |
| فرض کو کیا بخوبی ادا، وہ آپؐ ہیں |
| تاحیات اک ہی ناصؔر سوار دھن رہی |
| والہانہ فکر امت سدا، وہ آپؐ ہیں |
معلومات