آمد سے مصطفیٰ کی کونین معتبر ہے
مولا کی رحمتوں کا ہر جا گراں اثر ہے
آقا بنے سہارا دنیا میں بے کسوں کا
بردے کو خلد ہمدم دلدار کا ہی در ہے
عزت ہے کبریا کی بعد از خدا نبی ہیں
دیتی جہاں کو رونق سرکار کی نظر ہے
ہستی سجی ہوئی ہے آمد حبیب کی ہے
گونجی جہاں میں ہر سو مختار کی خبر ہے
لَوْلَاکَ والے آقا دنیا میں آ گئے ہیں
بدرِ دُجٰی نبی ہیں یہ مانتا قمر ہے
آنے سے اُن کے آئی کونین میں بھلائی
آسان مصطفیٰ سے دارین کا سفر ہے
محمود دو جہاں کے طالع سنور گئے ہیں
ہیں رات دن حسیں تر ایسی سجی سحر ہے

0