دل خموشی سے ٹوٹ جاتا ہے |
آئینہ شور کیوں مچاتا ہے |
دل کی بے چینیاں بڑھاتا ہے |
اٹھ کے پہلو سے جب وہ جاتا ہے |
کرنہ غیبت کہ جل ہی جائیں گیی |
نیکیاں جو بھی تو کماتا ہے |
وہ جنازے میں خاک آئے گا |
جو عیادت کو بھی نہ آتا ہے |
جانتا ہوں تری صداقت کو |
تو مجھے آئینہ دکھاتا ہے |
رات روشن کرے قمر سے وہ |
دن میں سورج وہی اگاتا ہے |
حال غزہ کا دیکھ کر اظہر |
یہ کلیجہ تو منہ کو آتا ہے |
معلومات