| رسول عربی نے ہے بتایا |
| جو چپ رہا وہ نجات پایا |
| عزیز تر ہے وہ اپنی جاں سے |
| کرم ہو اس پر مرے خدایا |
| عروج اپنا کہاں گیا وہ |
| سبب ہے کیا کیوں زوال آیا |
| جلاؤ دل کو کہ روشنی ہو |
| دہر میں ہر سو اندھیرا چھایا |
| کہیں بھی نافذ کیا نہ ہم نے |
| قرآن کو بس پڑھا پڑھایا |
| یہ گھر کراۓ کا دے کے ازہر |
| خدا نے ہم کو ہے آزمایا |
معلومات