| مومنوں آتے چلو سن لو درس قرآن کا |
| علم دیں سیکھو کرم ہو آپ پر رحمن کا |
| ہر جہاں میں رکھتا ہے بندو تمہاری آبرو |
| مرتبہ بالا ہے بھائی حافظے قرآن کا |
| اس کے اک اک حرف میں اللہ نے رکھی ہے شفا |
| ثانی کوئی بھی نہیں اللہ کے فرمان کا |
| مصطفی ﷺ کی رفعتوں اور عظمتو ں کا ہے گواہ |
| معجزاتِ انبیاء اور اولیاء کی شان کا |
| سننا پڑھنا دیکھنا اور چومنا سب ہے ثواب |
| ہے یہی معنی پیارے آقا کے فرمان کا |
| ہے یہ پیارے مصطفیٰ کی زندگی کا ترجماں |
| پڑھنے والوں کو اجر ملتا ہے اعلیٰ شان کا |
| سنتے پڑھتے اور کرتے ہی رہو اس پر عمل |
| ہے نگہباں عتیق یہ قرآن مال و جان کا |
معلومات