چلو مل کے اقبال کو یاد کر لیں
نئے عزم سے دل کو آباد کر لیں
وہ شاعر جو مشرق کا تارا بنا تھا
وہ جس نے دلوں میں اجالا کیا تھا
جگایا جو سوتی ہوئی قوم کو تھا
دکھایا جو منزل کا رستہ ہمیں تھا
اسی نے سکھائی ہمیں دل کی جرأت
بلندی کی ہمت، خودی کی حرارت
اسی نے جو دیکھا تھا اک خواب پیارا
اسی خواب سے یہ وطن ہے ہمارا
پڑھیں گے، بڑھیں گے، کریں گے اجالا
رکھیں گے وطن کا یہ پرچم بھی بالا
ہم اقبال کے ننھے شاہین بن کر
اڑیں گے بلندی پہ پرواز بھر کر
نہ ڈرنا، نہ تھکنا، نہ رکنا کبھی بھی
یہی ہے سبق اپنے اقبال کا بھی

0