ایسا جیون تھا جس کو جیا ہی نہیں |
جام ایسا تھا جس کو پیا ہی نہیں |
یوں تو کہنے کو مصروف تھے رات دن |
ایسا لگتا ہے کچھ بھی کیا ہی نہیں |
اتنی امید تھی روک لیں گے مجھے |
نام میرا کسی نے لیا ہی نہیں |
یہ نہ سمجھیں جنوں میں کمی آ گئی |
چاک جو تھا گریباں سیا ہی نہیں |
لے لیا مجھ سے جو کچھ مرے پاس تھا |
اور بدلے میں کچھ بھی دیا ہی نہیں |
معلومات