| بہت غفلت میں گزرا وقت، حیوانی نہیں جاتی |
| لعیں شرماتا ہوگا پر یہ شیطانی نہیں جاتی |
| شرافت کو لبادہ میں چھپانا ہے ہنر مندی |
| قباحت خیز فتنہ جوئی، نفسانی نہیں جاتی |
| نظام دہر قائم ہے صداقت کے ہی بل بوتے |
| مسلم ہے یہ سچائی، مگر مانی نہیں جاتی |
| حیاداری کی دنیا میں رمق موجود ہے اب تک |
| "ہوس کے شور میں لیکن وہ پہچانی نہیں جاتی" |
| سبب رسوائی کا جو ہے اسی سے من کو بہلائے |
| یہی دکھڑا ستائے پھر بھی نادانی نہیں جاتی |
| مقدر بن گئی ناصؔر مدت سے جو پستی ہے |
| گریباں جھانک کر دیکھو، پشیمانی نہیں جاتی |
معلومات