| ارادہ کر لیا میں نے فلک سے تارے لاؤں گا |
| تمھاری مانگ بھر دوں گا تمھیں دلہن بناؤں گا |
| چمن سے مانگ کر کلیاں میں رکھ دوں تیرے قدموں پر |
| بہاروں سے چرا کر گل ترے گیسو سجاؤں گا |
| خدا نے خود تراشا ہے تمھیں مرجان کی صورت |
| تمہیں موتی، تمہیں ہیرا ،تمہیں نیلم بلاؤں گے |
| تو میرے عشق کا قصہ تو میرے شوق کا عالم |
| تو میرے پیار کی منزل ترے بن جی نہ پاؤں گا |
| تمھیں دیکھوں تمھیں چاہوں تمھیں سوچا کروں گا میں |
| یہی حسرت ہے ساغر اب تمہیں دل میں بساؤں گا |
معلومات