| آزادی مناتے ہو، آزاد ہو کیا ؟ |
| شہروں کو سجاتے ہو، آزاد ہو کیا ؟ |
| گر ہو آزاد ،تو یہ نظریں سہمی |
| یوں چھپتے چھپاتے ہو، آزاد ہو کیا؟ |
| بنیاد ہے کلمہ تو ممکن ہے یہ کیسے |
| مسجد کو گراتے ہو، آزاد ہو کیا ؟ |
| انصاف غریبوں کو، کب ملتا ہے ؟ |
| بس حکم سناتے ہو ، آزاد ہو کیا ؟ |
| جب ظلم کے سائے میں جینا پڑے قیس |
| کیوں جشن مناتے ہو ، آزاد ہو کیا؟ |
معلومات