سب کچھ وطن کی دھرتی پہ قرباں ہے ساتھیو |
دل میں بسا فقط یہی میلاں ہے ساتھیو |
جاذب ترنگا برتر و ذیشاں ہے ساتھیو |
ہندوستاں کی عظمت و پہچاں ہے ساتھیو |
ملک عزیز پر ہمیں رشک و غرور ہے |
جزبات میں بھڑکتا یہ طوفاں ہے ساتھیو |
ایثار کی امنگیں پنپتی ہیں سینوں میں |
عزم و عمل کا سامنے میداں ہے ساتھیو |
تہذیب گنگا جمنی رہی ہے وفا شناس |
سارے ہی رنگ و نسل کی نگراں ہے ساتھیو |
صبح نوید پا سکے ناصؔر کی ہے دعا |
منزل ہو بام عرش پہ ارماں ہے ساتھیو |
معلومات