ہر اک قدم پہ نئی روشنی جو پائی ہے
یہ سب دعا ہے نبی ﷺ کی جو رنگ لائی ہے
یہ دل کی رونقیں، روحانی کیف کیا کہیے!
کہ جب سے میں نے محمد ﷺ سے لو لگائی ہے
نہیں ہے خوف بھٹکنے کا زندگی میں کوئی
کہ دل میں عشقِ محمد ﷺ کی لو جلائی ہے
چلے ہیں جذب سے ہم وادیِ محبت میں
ہر ایک سانس میں خوشبو نئی بسائی ہے
نبی ﷺ کا ذکر ہے ایسا تو حسن کیا ہوگا!
یہ سوچ کر ہی مری آنکھ تو بھر آئی ہے
ملا ہے الفتِ آقا ﷺ میں اب سکوں دل کو
یہ میرے رب کی ہے رحمت جو مجھ پہ چھائی ہے
نہ دل کو خوف، نہ غم کا کہیں ملال کوئی
رضاۓ رب سے یہ آسودگی بھی پائی ہے
جسے بھی ان ﷺ سے عقیدت ہے، معتبر ہے وہی
کہ مصطفیٰ ﷺ کی محبت ہی رہنمائی ہے
مری دعا ہے کہ ہر سانس میں درود پڑھوں
کہ بے درود ہر اک سانس بے وفائی ہے

37