درود لب پر سجا کے رکھنا رسول اکرم نواز دیں گے |
دلوں کو کاسا بنا کے رکھنا رسول اکرم نواز دیں گے |
جھکا کے سر درے سیدہ پر ادب سے سارے ولی کھڑے ہیں |
سر ان کے در پر جھکا کے رکھنا رسول اکرم نواز دیں گے |
حسین ابنِ علی کا صدقہ ہے مجھ پہ نظرے کرم نبی کی |
انہی سے رشتہ بنا کے رکھنا رسول اکرم نواز دیں گے |
انہیں سے مانگو کریم ہیں وہ کمی نہیں کوئی ان کے در پر |
گدا ؤ دامن پھیلا کے رکھنا رسول اکرم نواز دیں گے |
عتیق ہر دم لبوں پہ تیرے رہے ثنائے رسول اکرم |
لبوں پہ نعتیں سجا کے رکھنا رسول اکرم نواز دیں گے |
معلومات