عشق کے ایک باب کی سی ہے
اِک مکمل کتاب کی سی ہے
اُس کی آنکھوں سے آرہی ہے جو
روشنی ماہتاب کی سی ہے
اُس کی سانسیں ہیں عطرِ خاص کوئی
پورا پورا گلاب کی سی ہے
اُس کی آنکھیں سوال کرتی ہیں
اُس کی صورت جواب کی سی ہے
جامِعہ حُسن مل نہیں سکتا
"یہ نمائش سراب کی سی ہے"
وہم تھا اور کچھ نہیں ہادی
زندگی اِک حباب کی سی ہے
سید ہادی حسن

0
38