اگر ہو ناحق، قتال لعنت
ہے بربریت مثال لعنت
گلاب مرجھا گئے چمن میں
اے باغبانو! جدال لعنت
اداس ان کا بھی دل ہے لیکن
ہے ظالموں کا ملال لعنت
لہو سے رنگین بستیاں ہیں
لڑائیاں ہیں وبال، لعنت
ہے خوف کوچہ گلی پہ طاری
نہ کام آئے تو مال لعنت
تو پڑھ کے بچے بھی کیا کریں گے؟
جنونیوں کا سوال لعنت
تڑپ گئے ماؤں کے کلیجے
چلی وہ شیطاں نے چال، لعنت

0
5