| مرے جذبات واپس لا سکیں گے |
| مجھے رسوائی سے بچا سکیں گے |
| مرے کوٹھے پہ رسوائی ملے گی |
| مرے کوٹھے پہ ڈٹ کے آ سکیں گے |
| زمانہ آپ پر ہنستا پھرے گا |
| زمانے میں مجھے اپنا سکیں گے |
| طوائف سے محبت کس وجہ سے |
| کوئی پوچھے تو کیا بتلا سکیں گے |
| جہاں ہر شخص کی قیمت لگی ہو |
| وہاں عزت کی روٹی لا سکیں گے |
معلومات