بڑی بے مِثل ہے نبی ﷺ کی فَصاحت
فَدا ہے کلامِ نبی ﷺ پر بَلاَغت
وہ قرآن پڑھتے تو دل جھوم اٹھتے
عجب دل نشیں تھی نبی ﷺ کی تِلاوت
غلاموں میں جنت کی نعمت وہ بانٹیں
نبی ﷺ کی عطا ہے نِرالی سَخاوت
چراغِ علم سے مٹائی جہالت
ہے دینِ محمد ﷺ کی روشن اِشاعت
مرے جیسے عاصی بھی جائیں گے جنت
کریں گے وہ روزِ جزا جب شَفاعت
رکھو مصطفیٰ ﷺ کی قرابت سے اُلفت
بڑی شان والی ہے اُن کی قَرابت
عتیقؔ اُن کے در کی غلامی پہ نازاں
یہی ہے مری زندگی کی سَعادَت

0
1