حق کی بشارت میرے ہیں سلطاں
رب کی عنایت میرے ہیں سلطاں
آنے سے اُن کے آنِ چمن ہے
یہ جانِ نزہت میرے ہیں سلطاں
یزداں سے رحمت صدقہ ہے اُن کا
مہر اور شفقت میرے ہیں سلطاں
امت پہ ان کی فضلِ الٰہی
داتائے عصمت میرے ہیں سلطاں
لولاک کا فرماں شان ملی
جن کی یہ حشمت میرے ہیں سلطاں
کافور ظلمت آنے سے ان کے
لائے جو راحت میرے ہیں سلطاں
سارے ہیں منظر ہستی میں اعلیٰ
شہکار قدرت میرے ہیں سلطاں
رب کی ہے منشا اُن کی اطاعت
جن کی یہ عزت میرے ہیں سلطاں
جو رونقیں ہستی میں ہیں آئیں
جن سے یہ برکت میرے ہیں سلطاں
پیارے ہیں آقا دولہائے محشر
جن سے شفاعت میرے ہیں سلطاں
محمود جس کو جو بھی ملا ہے
جن سے یہ نعمت میرے ہیں سلطاں

4