بے سبب خیالوں کو ایک گام لازم ہے |
بے لگام گھوڑوں کو اک لگام لازم ہے |
سست زندگانی کو تیزگام ہونا ہے |
برق آشنا دل کو اک خیام لازم ہے |
کیا ہی خوبصورت ہے درد آشنا ہونا |
درد آشنائی کو اک مقام لازم ہے |
یوں ہی بے سبب محسن منتشر نہیں ہوتے |
منتشر نہ ہونے کو ایک دام لازم ہے |
معلومات