پہلے آنکھ چرا کر دیکھیں گے مجھ کو
اور پھر اپنے دل میں رکھیں گے مجھ کو
میں نے عقل و خرد ہو کر سمجھا ہی نہیں
یہ ہیں ناداں تو کیا سمجھیں گے مجھ کو
سوچ رہا ہوں مدت سے اس سوچ کے ساتھ
سوچنے والے کیا کیا سوچیں گے مجھ کو
زندہ ہوں تو چھوڑ کے سارے بھاگتے ہیں
مر جاؤں گا تو سب ڈھونڈیں گے مجھ کو
کتنی مشکل سے ثابت کرتا ہوں پھر بھی
کتنی آسانی سے بھولیں گے مجھ کو
کیسی شخصیت ہے میری ان کے لیے
کن آنکھوں سے جانے دیکھیں گے مجھ کو

0
1