بلائیں وہ در پر کریں سب دعا
ہے عترت کے صدقے میں سنتا خدا
ہیں فیاض آقا سخی بادشاہ
گریں ان کے در پر کریں اب ندا
نبی جانِ عالم ہیں سلطانِ ما
ملے جن کے در سے دلوں کو جلا
دمِ مصطفیٰ سے ہے زندہ جہاں
وہ ہی جانِ عالم وہ ہی بادشاہ
انہی کے قدم سے منور جہاں
ہیں قبلہء کعبہ جو میرے پیا
سوالی نبی کے ہیں دونوں جہاں
گراں جن سے بھاڑہ خلق کو ملا
ہیں دامن کو بھرتے سخی مصطفیٰ
یَدِ طولیٰ جن کا عطائے خدا
اے محمود جن سے سجی کائنات
وہ واصل خدا سے ہیں صلے علیٰ

13