| کٹھن مشکلوں سے بچایا نبی نے |
| ہمیں رستہ سیدھا دکھایا نبی نے |
| کیا جس نے روشن دیارِ دہر کو |
| یہ دیپک سہانہ جلایا نبی نے |
| پڑھائے انہوں نے ہیں احکامِ دیں سب |
| زہے بنناں انساں سکھایا نبی نے |
| فروزاں نبی سے جہاں ہیں کراں تک |
| سوئے خُلد سب کو بلایا نبی نے |
| دمِ مصطفیٰ سے بہارِ چمن ہے |
| اسے دیکھیں کیسے سجایا نبی نے |
| ملا فیض اُن سے سدا انجمن کو |
| عدو تھا جو بھائی بنایا نبی نے |
| کتابِ ہدایت ہے قرآن اُن کا |
| یہ دستورِ قدرت سکھایا نبی نے |
| اے محمود گم تھے جو ویرانوں میں تب |
| انہیں جانبِ حق بلایا نبی نے |
معلومات