| ایسے ہی بے وجہ ڈرو گے کیا؟ |
| مجھ سے پھر پیار تم کرو گے کیا |
| میں نے تو بس تجھے ہی ہارا ہے |
| میرا نقصان تم بھرو گے کیا |
| دشت میں گھاس ڈھونڈنے والے |
| لا کے دیتا ہوں میں، چرو گے کیا؟ |
| جن میں غیرت نہ پائی جاتی ہو |
| اِن کی خاطر بھلا مرو گے کیا |
| سب کے سب اپنے سر لیئے میں نے |
| اب کے الزام تم دَھرو گے کیا؟ |
معلومات