| ٹوٹا ہوا خیال بنانا نہیں پڑا |
| مجبوریوں کا ساتھ نبھانا نہیں پڑا |
| یہ حادثہ بھی درد کے زمرے میں آ گیا |
| ہم کو تمہارے سامنے آنا نہیں پڑا |
| چہرے پہ اپنے رنگ دکھانے پڑے نہیں |
| قصہ کوئی بھی دل کو سنانا نہیں پڑا |
| آنکھوں نے اپنے راز چھپانے کی ٹھان لی |
| یعنی تمہیں بھی حال بتانا نہیں پڑا |
| خود کو گلے لگا یا تو آنسو نکل پڑے |
| آہوں کو اپنا ضبط دکھانا نہیں پڑا |
معلومات