| نبی کی عطا آسرا بن گئی ہے |
| یہ ملجا دکھوں کا دوا بن گئی ہے |
| بھنور میں گری تھی یہ بوسیدہ ناؤ |
| نگاہِ نبی ناخدا بن گئی ہے |
| جو دن رات سوچا دیارِ نبی کا |
| یہ چاہت حسیں مدعا بن گئی ہے |
| جہاں کی ہے رونق ورودِ نبی سے |
| ضیا سے یہ دھرتی کیا بن گئی ہے |
| حسیں تر ہے کوچہ جہاں میں نبی کا |
| گلی جنتوں کا پتہ بن گئی ہے |
| ہے نامِ محمد مجھے سب سے پیارا |
| ملی یاد جن کی دعا بن گئی ہے |
| ثنا گر ہے محمود مولا نبی کا |
| یہ ہستی نبی کی ثنا بن گئی ہے |
معلومات