Circle Image

Saeed Ahmed

@saeedahmed69

کوئی دن بِنا درد آئے کبھی
خدا ایسا دن ہی نہ لائے کبھی
فلک سے کتابیں اتر جاتی ہیں
مری آہ بھی تو واں جائے کبھی
خفا ہونے کا ایک ناٹک کیا
کہ وہ بھی تو ہم کو منائے کبھی

0
6
زندگی بھی کتاب رکھتی ہے
ہر ستم کا حساب رکھتی ہے
منہ لگانا ضروری تو نہیں ہے
خامشی بھی جواب رکھتی ہے
کیا خزانہ عیاں بھی ہوتا ہے؟
دلکشی تو حجاب رکھتی ہے

0
7
گماں تھا آدمی ہے، آدمی سے بات کرنے کو
ترستا ہی رہا لیکن کسی سے بات کرنے کو
رفیقوں، دوستوں اور اقربا سے بات ہو جائے
بہت دل چاہتا تھا دلربا سے بات ہو جائے
کبھی اہلِ محلّہ سے کبھی گھر کے مکینوں سے
کبھی کچھ باغ میں بیٹھی ہوئی کچھ مہ جبینوں سے

0
11