Circle Image

Rekhta pakistan

@Rekhta

آنکھوں کو اشکبار کروں اس کے بعد کیا
یوں تیرا انتظار کروں اس کے بعد کیا
اس دورِ واہیات کے مطلب پرست پہ
لعنت تو بے شمار کروں اس کے بعد کیا
میں پھول ہوں چمن کا مگر آپ کے لیے
کانٹوں پہ اعتبار کروں اس کے بعد کیا

0
59