| میں اور بزمِ مے سے یوں تشنہ کام آؤں |
| گر میں نے کی تھی توبہ، ساقی کو کیا ہوا تھا؟ |
| ہے ایک تیر جس میں دونوں چھِدے پڑے ہیں |
| وہ دن گئے کہ اپنا دل سے جگر جدا تھا |
| درماندگی میں غالبؔ کچھ بن پڑے تو جانوں |
| جب رشتہ بے گرہ تھا، ناخن گرہ کشا تھا |
بحر
|
مضارع مثمن اخرب
مفعول فاعِلاتن مفعول فاعِلاتن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات