| تغافل دوست ہوں میرا دماغِ عجز عالی ہے |
| اگر پہلو تہی کیجے تو جا میری بھی خالی ہے |
| رہا آباد عالم اہلِ ہمت کے نہ ہونے سے |
| بھرے ہیں جس قدر جام و سبو ، مے خانہ خالی ہے |
بحر
|
ہزج مثمن سالم
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات