| محبت شرافت صداقت عطا کر |
| مجھے علم و فن کی دولت عطا کر |
| نہ چھوٹے کبھی حق کا دامن خُدایا |
| برائی سے لڑنے کی طاقت عطا کر |
| تلاوت کروں روز قرآن کی میں |
| نمازی بنوں میں ہدایت عطا کر |
| نہیں چاہئے سیم و زر مال دولت |
| میرے دل کو بس اپنی چاہت عطا کر |
| ہمیشہ غریبوں کے کام آتا رھوں میں |
| میرے حوصلوں کو وہ طاقت عطا کر |
| حقارت سے دیکھوں نہ میں دشمنوں کو |
| محبت کی مجھ کو وہ دولت عطا کر |
| سبھی کی نگاہوں کا بن جاؤں تارہ |
| مجھے یا خدا ایسی عزت عطا کر |
| قیامت کے دن اپنی رحمت سے یارب |
| محمد کی مجھ کو شفاعت عطا کر |
| میرے باپ ماں خوش رہیں مجھ سے ہردم |
| خدایا میرے ایسی قسمت عطا کر |
معلومات