| معجزہ ایک لا جواب ہوا |
| پھر سے وہ غیب بے حجاب ہوا |
| رکھ کے آنکھوں پہ میری ہاتھ اپنا |
| "آج شاید وہ بے نقاب ہوا" |
| بیچ سے انگلیوں کی جھانک لیا |
| کیسے وہ ماہ، ماہتاب ہوا |
| میری آنکھوں کو دے کے محرومی |
| آپ کو کونسا ثواب ہوا |
| دیکھ اس اضطرابِ دل کو ذکی |
| عاشقی کیا ہوئی عذاب ہوا |
معلومات