| عجیب حالت میں لا کے چھوڑا |
| یہ درد میرا بڑھا کے چھوڑا |
| مجھے محبت کے معنی اس نے |
| سکھائے اور پھر بتا کے چھوڑا |
| مری کہانی میں تو ہی تو تھا |
| تجھے حقیقت بنا کے چھوڑا |
| مجھے بھی چھوڑا اسی نے جاناں |
| سو ہم نے اس کو بسا کے چھوڑا |
| اسے بھی چھوڑا تجھے بھی چھوڑا |
| مگر محبت سکھا کے چھوڑا |
| کہانی اب تک کہیں رکی ہے |
| کسی کو دل سے لگا کے چھوڑا |
| عطا جسے ہم نے مانگنا تھا |
| تماشہ اس نے بنا کے چھوڑا |
معلومات