| اللہ کے ولی سے جو محبت نہیں کرتے |
| ہر گز وہ ادا حقِ ولایت نہیں کرتے |
| ہم لوگ حسینی ہیں یہ شیوہ ہے ہمارا |
| ہم فاسق و فاجر کی اطاعت نہیں کرتے |
| ہم مالکِ دیں ہیں تو حفاظت بھی کریں گے |
| بے وجہہ کسی سے بھی عداوت نہیں کرتے |
| تقدیسِ عقیدت کا بھرم پالنے والے |
| پتھر کے خداؤں کی عبادت نہیں کرتے |
| دیوانے دل و جان سے ہیں مولا علی کے |
| فطرت کے تقاضوں سے بغاوت نہیں کرتے |
| بس نادِ علی ایک وظیفہ ہے ہمارا |
| مشکل میں کوئی اور عبادت نہیں کرتے |
معلومات