خدمَتِ خلق یاسین کی ہو قُبول
کِھل گئے اِن کی محنت سے مُرجھائے پُھول
کی کفالت یتیموں کی بیواؤں کی
دو جہاں میں مِلے صدقہ زہرا بُتُول
تحفہ بینائی کا کتنوں کو مِل گیا
یا خُدا نظرِ رحمت کا کر دے نُزُول
نعمتیں اور دے برکتیں ڈال دے
ان کی اولاد کے بھی رہیں یہ اُصول
یا خُدا بخش دے ان کے ماں باپ کو
بخش زیرکؔ کو بھی صدقہ آلِ رُسُول

0
4