تِیرہ شبی میں تاباں ستارا حسینؑ ہیں
مشکل گھڑی میں دیں کا سہارا حسینؑ ہیں
جب دینِ مصطفی کو د ھندلا گیا یزید
تب اس کو خوں سے جس نے نکھارا حسینؑ ہیں
گھائل ہوۓ ہیں جب بھی کسی کربلا میں ہم
اس دل نے بھی جواباََ پکارا حسینؑ ہیں
خود بڑھ کے تھام لیں گے وہؑ طوفان سے کہو
کشتی ہے گر بھنور میں کنارا حسینؑ ہیں
تاریکیوں کو چھانے نہیں دیتے وہ کبھی
عالم میں روشنی کا شمارا حسینؑ ہیں
عظمت حسینؑ کی میں بتاؤں کسی کو کیا
شانے پہ مصطفی کے ستارا حسینؑ ہیں

0
2