ہے جنت سے علا روزہ نبی کا
زمیں ساری جہاں سارا نبی کا
بیاں کیسے کروں رتبہ نبی کا
نہ ہے ثانی نہ ہے سایہ نبی کا
خدا سے وہ دعا کرنا نبی کا
ہمارے واسطے رونا نبی کا
وہ سیدھی راہ دیکھانا نبی کا
ہے سب ہی کے لیئے اصوا نبی کا
خوشا محشر کے دن آنا نبی کا
رضا خالق کی ہے منشا نبی کا
مجھے آئے نظر چھرا نبی کا
ہے دل میں اعتباؔر ارماں نبی کا

0