| جامِ قائم تلک رسانی کی |
| ساقی احمد نے مہربانی کی |
| چشمِ احمد نے سیر فرمایا |
| تشنگی تھی جو لن ترانی کی |
| رند ہوں مہرِ چشمِ احمد کا |
| "مجھ کو دریا ہے بوند پانی کی" |
| جس نے پی ہے نگاۂ احمد سے |
| سوچ کیا اس کو دارِ فانی کی |
| ہے ذکیؔ حق کا نشہ نس نس میں |
| جامِ احمد نے جَم فشانی کی |
معلومات