| خیر خواہِ اہلِ سُنّت آپ کی کیا بات ہے |
| ہے خدا کی خاص رحمت آپ کی کیا بات ہے |
| ہے سعادت کتنی میری آپ کا شاگرد ہوں |
| دور ہو گی اب جہالت آپ کی کیا بات ہے |
| فی سبیلِ اللّہ پڑھتے آن لائن ہیں سبھی |
| جس کو جیسے ہو سُہُولت آپ کی کیا بات ہے |
| چاشنی میں ایسے ڈوبے آپ کے الفاظ ہیں |
| پاتے ہیں ہم اُن کی لذّت آپ کی کیا بات ہے |
| جو بھی ہیں مشکل مَسائِل اُن کو آساں کرتے ہیں |
| رب نے بخشی ہے فراست آپ کی کیا بات ہے |
| ہاتھ میں احمد رضا کا جامِ الفت خوب ہے |
| دُشمَنِ احمد پہ شِدؔت آپ کی کیا بات ہے |
| عشقِ مرشِد کا سَبَق بھی کس قَدَر ہے بہتریں |
| بٹ رہی ہے عطرِ سُنّت آپ کی کیا بات ہے |
| کتنے ہی مصروف ہیں گر داخلہ لیں آج ہی |
| جاری ہر دم ہے جماعت آپ کی کیا بات ہے |
| میری دل سے ہے دُعا یا رب مدینہ دے دکھا |
| روزِ محشر ہو شَفاعت آپ کی کیا بات ہے |
معلومات