| راز رکھتا ہوں بات رکھتا ہوں |
| قول دیتا ہوں ہاتھ رکھتا ہوں |
| کیا ڈرائے گا تُو اندھیروں سے |
| اپنا سورج میں ساتھ رکھتا ہوں |
| بھائی چارا ہی دیں دھرم میرا |
| فرقہ،مسلک نہ ذات رکھتا ہوں |
| تُو کہ واقف کہاں مرے فن سے |
| خامہ، کاغذ ، دوات رکھتا ہوں |
| ذکرِ کربل پہ آج بھی شائم |
| آنکھ میں اک فرات رکھتا ہوں |
معلومات