| حشر کے دن پڑے لالے ہوں گے |
| سب کی زباں پر تالے ہوں گے |
| ظُلم جنہوں نے پالے ہوں گے |
| اُن کے دل بھی کالے ہوں گے |
| مت کر میرے مرنے پہ ماتم |
| تم نے بھی جام اُچھالے ہوں گے |
| جب پی لے گا تُو کسی کے آنسو |
| تب ہی دل میں اُجالے ہوں گے |
| جو کھڑے ہیں نوکِ سِناں حق پر |
| اُن کے جہاں میں حوالے ہوں گے |
| یوں ہی نہیں ہوئے ہیں ہم رسوا |
| کچھ گُنہ اپنوں نے ڈالے ہوں گے |
معلومات