ماہتابِ دِینِ انور حضرتِ فاروقؓ ہیں
شاہِ دو عالَم ﷺ کے دلبر حضرت فاروقؓ ہیں
روزِ روشن کی طرح ان کی خلافت ہے عیاں
عکسِ کردارِ پیمبرﷺ حضرتِ فاروقؓ ہیں
ڈر کے مارے اس طرف شیطان بھی جاتا نہیں
جلوہ فرما جس جگہ پر حضرتِ فاروقؓ ہیں
آج دورِ پرفتن کے حاکموں کو دیکھ کر
یاد آتے مجھ کو اکثر حضرتِ فاروقؓ ہیں
جن کی دختر تاجدارِ انبیاء ﷺ کے عقد میں
وہ مقدر کے سکندر حضرت فاروقؓ ہیں
آج بھی سرکار ﷺ کے پہلو میں وہ لیٹے ہوئے
کس قدر خوشا مقدر حضرتِ فاروقؓ ہیں
وہ فصیح العرب عالم باعمل اسلام کے
دین کے لقمان رہبر حضرتِ فاروقؓ ہیں

0
4