| مجھےآزاد ہونا ہے |
| سمندر کی روانی سے |
| کنارے کی کہانی سے |
| مجھے آزاد ہونا ہے |
| مجھے آزاد ہونا ہے |
| گل و بلبل کے قصے سے |
| ہر اک بے روح حصے سے |
| مجھے آزاد ہونا ہے |
| مجھے آزاد ہونا ہے |
| مظالم کے فسانے سے |
| قفس سے آشیانے سے |
| کسی کا دل دکھانے سے |
| مجھے آزاد ہونا ہے |
| مجھے آزاد ہونا ہے |
| وڈیروں کی سیاست سے |
| فقیروں کی کرامت سے |
| بھکاری کی خجالت سے |
| مجھے آزاد ہونا ہے |
| مجھے آزاد ہونا ہے |
| منافق کی دلیلوں سے |
| قصیدوں سےاپیلوں سے |
| لہو پیتے قبیلوں سے |
| مجھے آزاد ہونا ہے |
| تو پھر آباد ہونا ہے |
| مجھے آزاد ہونا ہے |
معلومات