بہت نصیب ور ہے تو ، ترا حساب ہو گیا
غلامِ شاہِ دو جہاں ﷺ تو کامیاب ہو گیا
نبی ﷺ کے در کا قصد تو اکیلے ہی کیا مگر
قدم اٹھے تو قافلہ بھی ہم رکاب ہو گیا
اخوتِ محمدی ﷺ کا رنگ ہے فرنگ میں
جو چپقلش سے مومنوں کی آب آب ہو گیا
پڑھا درود اور سلام جب رسول و آل ﷺ پر
عمل حقیر خاص و عام مستجاب ہو گیا
گدائے آلِ مصطفیٰ ﷺ کو سِدْویؔ یہ نوید دو
شفاعتِ رسول ﷺ سے وہ فیض یاب ہو گیا

0
49