| محشر میں ہو نصیب شفاعت رسول کی |
| ہر دم مری زباں پہ ہو مدحت رسول کی |
| گرتا نہیں زمانے کے شاہوں کے سامنے |
| جس دل میں بس رہی ہو محبت رسول کی |
| صدیق بن گیا کوئی فاروق بن گیا |
| حاصل رہی ہے جن کو بھی قربت رسول کی |
| میں اسوۂ رسول پہ چلتا رہوں مدام |
| ہر دم مرے عمل میں ہو سنت رسول کی |
| نعتیں عتیق اپنی زباں پر سجا کے رکھ |
| اے کاش ہو تجھے بھی زیارت رسول کی |
معلومات